ظہیرعباس کوانڑنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے

By | August 24, 2020

 

پاکستان کے سابق کرکٹر ظہیرعباس کوانڑنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ظہیر عباس کو مبارکباد پیش کی ہے۔

احسان مانی  نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ کرکٹ کی عالمی تنظیم کی جانب سے ظہیر عباس کے شاندار کیرئیر کا اعتراف اور اسے سراہا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ ضرور ظہیر عباس کے سحرمیں مبتلا رہے ہوں گے۔

احسان مانی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں ظہیر عباس کی ایک خاص اہمیت ہے، ان کا نام کرکٹ کھیلنے والے کے ہر گھر کی زینت بنا۔

انہوں نے کہا کہ ظہیر عباس کی کرکٹ سے وابستگی صرف میدان تک ہی محدود نہیں تھی بلکہ انہوں نے بطور ایڈمنسٹریٹر آئی سی سی اور پی سی بی میں بہت باوقار انداز میں خدمات سرانجام دیں۔

چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا وہ پرامید ہیں کہ یہ اعزاز نئی نسل کے کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا۔

چاچا کرکٹ نے بھی ظہیرعباس کو مبارکباد پیش کی  ہے ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حنیف محمد ، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم اور وقار یونس کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

Click Here for All Latest Sports News 2020

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *