اظہرعلی کے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل

By | August 24, 2020

 

اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی کا اعزازحاصل کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف ساؤتھمپٹن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اپنے نام کیا۔

اظہرعلی نے جوفرا آرچر کی گیند پر چوکا لگاکر چھ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔

اس کےعلاوہ  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں 6000 رنز مکمل کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے۔

اظہرعلی سے قبل محمد یوسف، انضام الحق، یونس خان اور جاوید میانداد یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

اظہرعلی اب تک 80 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں اظہر علی کی 16 سینچریز اور 31 ففٹیز ہیں جبکہ ان کی اوسط 41.95 ہے۔

اظہر علی کے 6 ہزار رنز مکمل ہونے پر سابق کپتان وسیم اکرم اور بیٹسمین محمد حفیظ  نے مبارکبادی ۔

Click Here for All Latest Sports News 2020

 

22 thoughts on “اظہرعلی کے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *