امریکی انتخابات 2020: سینیٹر برنی سینڈرز جوبائیڈن کی حمایت میں دستبردار

By | April 14, 2020

 

واشنگٹن : امریکی صدارتی امیدوار سینیٹر برنی سینڈر ز نے  بھی صدارتی انتخابات 2020 کےلیےسابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ صدارتی نامزدگی کے لیے کانٹے کا مقابلہ جاری ہے لیکن اس مقابلے سے ڈیموکریٹ سینیٹر برنی سینڈرز دستبردار ہوچکے ہیں۔

برنی سینڈرز نے جوبائیڈن کے ہمراہ لائیو اسٹریم کے دوران انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کیا، دستبردار ہونے والے سینیٹر برنی سینڈرز پارٹی میں مقبولیت کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر تھے۔

برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن کو وائٹ ہاؤس میں دیکھنے کے لیے سب کچھ کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی تاریخ کے بدترین صدر ہیں لہذا امریکی شہری الیکشن میں ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کا ساتھ دیں۔

برنی سینڈرز نے جان لیوا کرونا وائرس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے معاملے پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، ٹرمپ کی کوتاہی کے باعث امریکیوں کی زندگی خطرے سے دوچار ہوئی۔

خیال رہے کہ مستقبل میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کو 627 اور سینیٹر برنی سینڈرز 551 ڈیموکریٹ ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 9 مباحثوں میں 78 سالہ سینیٹر برنی سینڈرز مقبولیت میں سب سے آگے تھے، تاہم سینڈرز کو ماضی کے بیانات کے باعث مباحثے میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران سابق نائب صدر جوبائیڈن نے بھی مباحثے میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔

Click Here for All Latest News 2020

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *