کاروبار کھولنے پر ٹرمپ اور گورنرز اختلاف پیدا ہوگیا، امریکی میڈیا

By | April 14, 2020

 

واشنگٹن : امریکا میں کاروبار کھولنے پر صدر ٹرمپ اور ریاستوں کے گورنرز میں اختلافات پیدا ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اختلافات کا ملبہ بھی میڈیا پر ڈال دیا۔



تفصیلات کے مطابق امریکا کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی سرفہرست ہے جہاں مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے اور ملک بھر میں وائرس کی روک تھام کےلیے گزشتہ کئی روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروبار کھولنے پر ریاستوں کے گورنرز سے ہونے والے اختلافات کا ملبہ میڈیا پر ڈالتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ جعلی میڈیا تنازعہ اور غلط فہمی پیدا کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی میڈیا کہہ رہا ہے ریاستیں کھولنے کا اختیار گورنر کے پاس ہے لیکن بہت سی وجوہات کی بنا پر ریاستیں کھولنے کا اختیار صرف صدر کو ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کئی ریاستوں کے گورنرز نے کاروبار کھولنے سے انکار کردیا ہے نیویارک کے گورنر نے بھی کاروبار کھولنے سے انکار کیا ہے۔

اس معاملے پر انتظامیہ گورنرز کیساتھ مل کر کام کررہی ہے، تھوڑی دیر میں مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔

کرونا وائرس کے باعث امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار بند ہے اور امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ ملک میں کاروباری نظام جلد کھولنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا کرونا وائرس کی جان لیوا وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کرونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتیں بھی 23 ہزار کا ہندسہ عبور کرچکی ہیں۔

Click Here for All Latest News 2020

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *