مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی صحت پر سیاست کی،وزیراعظم

By | August 24, 2020

 

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی صحت پر سیاست کی لیکن ہم اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ چیمبر میں ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال میں اپوزیشن کے بیانیہ سے متعلق حکمت عملی اور نواز شریف کو وطن واپس لانے سے متعلق اقدامات پرحکومتی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر قومی اسمبلی میں ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کو موثر طور پر اجاگر کرنے کی ہدایت بھی دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدالتوں کو مطلوب افراد کو واپس لانا حکومت کی زمہ داری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں جبکہ اپوزیشن کا فوکس ملکی مفاد نہیں بلکہ شریف مقدمات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اب پوری توجہ بہتر معاشی اعشاریوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے پر ہے، معیشت سے متعلق فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ چیمبر کے ہونے والے اجلاس میں حکومتی اور پارٹی ترجمان شریک ہوئے۔

Click Here for All Latest News 2020

 

26 thoughts on “مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی صحت پر سیاست کی،وزیراعظم

  1. JimNap

    Check 1this website to learn how to get free diamonds on cooking fever

    u3iauds11
    Cooking Fever is more fun when you have as many diamonds as you could ever want.If you love phone games like this you need to check out this guide

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *