شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ تاریخ کی بدترین اور ناکام حکومت ہے

By | August 24, 2020

 

اپوزیشن لیڈر صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ تاریخ کی بدترین اور ناکام حکومت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف پریس کانفرنس کرتے ہوئے  حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ یہ تاریخ کی بدترین حکومت ہے اور ان کی کابینہ میں دودھ کے دھلے بیٹھے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا احتساب کے نام پر اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا تماشا قوم دیکھ رہی ہے جبکہ تبدیلی سرکار نے دکھوں اور مسائل کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

پریس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی کا موازنہ ن لیگ دور سے کریں، مسلم لیگ ن کے دور میں تاریخ ساز ترقی ہوئی جس کی نظیر نہیں ملتی جبکہ نوازشریف دور میں تاریخی ترقیاتی کام ہوئے۔

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ اس حکومت نے مزدور سے لیکر غریب ترین شخص کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیے گئے ، نوازشریف دور میں کسی ایک منصوبے میں دھیلے کی بھی کرپشن نہیں ہوئی جبکہ ہمارے خلاف پروپیگنڈا بھی کیا گیا پھر بھی ہم سروخرو ہوئے۔

اپوزیشن لیڈر صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ سی پیک کا اس حکومت نے مذاق اڑایا اورسی پیک کے منصوبوں میں کرپشن کے الزامات یہ ثابت نہ کرسکے

شہبازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ج چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو سے اوپر چلی گئی ہے، پاکستان چینی برآمد کرتا تھا آج درآمد کی جارہی ہے، چینی برآمدگی کی کسانوں کو سزا ملی، ایکسپورٹرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

اپوزیشن لیڈر صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دیکھ لیں غریب عوام پس رہے ہیں، دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی تھیں اور پاکستان میں بڑھا دی گئیں۔

Click Here for All Latest News 2020

 

24 thoughts on “شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ تاریخ کی بدترین اور ناکام حکومت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *