وزیراعظم کی چینی کمپنیزکو پاکستان میں اپنے علاقائی دفاتر قائم کرنے کی دعوت

By | August 24, 2020

 

وزیراعظم عمران خان نے چینی کمپنیزکو  پاکستان میں اپنے علاقائی دفاتر قائم کرنے کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان سے 10 چینی کمپنیوں کے وفد  نے ملاقات کی۔

ملاقات کے جاری کردہ اعلامیے  کےمطابق   چینی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے میں ذاتی دلچسپی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

شرکاء نے موجودہ حکومت کی کاروباری دوست پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے او رمختلف شعبوں میں مزید کاروباری مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ پالیسی اور عمل درآمد کی سطح پر پیش کی جانے والی مختلف اصلاحات سے چینی کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔کورونا کے بعد پاکستان کو ترقی میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے معروف چینی کمپنی کے نمائندوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ  پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے بہت اہمیت دیتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ  دونوں ممالک کے عوام کے کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے۔ہماری حکومت چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو اولین ترجیح دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  چینی کمپنیاں پاکستان میں اپنے علاقائی دفاتر قائم کریں۔

Click Here for All Latest News 2020

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *