ایکسائز کا اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

By | August 24, 2020

 

گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس اور ٹرانسفر کے حوالے سے محکمہ ایکسائز کا اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے ایکسائز دفاتر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے سلسلے میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر بنائے جانے والے اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کا مقصد گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایجنٹ مافیا کی حوصلہ شکنی اور کرپشن کا خاتمہ ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ شہری گھر بیٹھے آن لائن پر اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کروا سکتے ہیں اور اگر کسی شہری کو ایکسائز کے عملے سے شکایت ہو تو وہ محکمہ ایکسائز کے دفاتر میں آنے سے پہلے اپوائنٹمنٹ لے گا۔

اپوائنٹمنٹ کے بغیر کسی شہری کی گاڑی رجسٹرڈ یا ٹرانسفر نہیں کی جاسکے گی۔

ڈی جی ایکسائز کے مطابق نئے سسٹم کے تحت صوبے بھر کے دفاتروں میں کاﺅنٹرز کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔

Click Here for All Latest News 2020

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *