کراچی میں کالی گھٹائیں، تیزہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش

By | August 24, 2020

 

کراچی پہ کالی گھٹاؤں کا ڈیرا، شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار  بارش کاسلسلہ جاری ۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کالی گھٹائیں چھاگئی ہیں جبکہ لانڈھی، ملیر، گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش شروع ہوچکی ہے۔

کراچی پریس کلب اور اطراف کے علاقوں میں بھی کالی گھٹائیں چھاگئی ہیں جبکہ  تیز طوفانی ہوائیں بھی چلنا شروع ہوگئی ہیں۔

تیز ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زورتوڑ دیا ہے۔

Click Here for All Latest News 2020

 

22 thoughts on “کراچی میں کالی گھٹائیں، تیزہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *