فلپائن میں 2 دھماکے، 15 افراد ہلاک جبکہ 75 زخمی

By | August 25, 2020

 

فلپائن میں بم دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ 75 سے زائد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا فلپائن کے صوبہ سولو میں ہونے والے دوخوفناک دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد15 ہوگئی جبکہ 75 سے زائد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

فلپائنی فوج کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں ایک خاتون خودکش بمبار بھی ہلاک ہوئی۔

فلپائنی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلا دھماکا دوپہر 12 بجے کے وقت ایک مصروف سڑک پر گروسری اسٹور کے باہر ہوا جبکہ اس کے ایک گھنٹے بعد 100 میٹر کے فاصلے پر دوسرا دھماکاہوا جس میں چرچ کو نشانہ بنایا گیا

فلپائنی فوج کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ فوجی حکام جائے وقوعہ پر پہنچے جبکہ دھماکوں کی منصوبہ بندی منڈی سوادجان نے کی ہے جو کہ جنوری 2019 میں کیتھولک چرچ پر دھماکے میں بھی ملوث ہے۔

Click Here for All Latest News 2020

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *