دنیا میں عالمی وبا کی نئی لہر، ماہرین کا ماسک کے استعمال پر زور

By | August 25, 2020

 

دنیا بھر میں عالمی وبا کی دوسری لہر سے کئی ممالک متاثر ہونا ایک بار پھر شروع ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  عالمی ماہرین اس وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ماسک کے استعمال پر زور دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے امپیریل کالج لندن کے پروفیسر پیٹر اوپن شا کا کہنا ہے کہ چالیس فیصد کورونا وائرس کی منتقلی بات چیت کے دوران نکلنے والے تھوک کے ننھے قطروں کے ذریعے ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین 2 کروڑ 35 لاکھ سے بڑھ گئے ہیں۔

خیال رہے کیونکہ برازیل میں کورونا متاثرین کی تعداد 36 لاکھ سے تجاوز کرگئی، بھارت میں یومیہ 61 ہزار نئے مریضوں کا اضافہ ہوا، جبکہ فلپائن میں311 ٹیچرز اور 268 طالب علموں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

دوسری جانب آسٹریلیاکی ریاست وکٹوریا میں کورونا کیس کی یومیہ شرح کم ترین سطح پر آگئی۔

جبکہ سات ہفتوں میں پہلی مرتبہ یومیہ 116 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

خیال رہے کیونکہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں آج سے شہریوں کو باہر نکلتے ہوئے ماسک لازمی پہننا ہوگا۔

علاوہ ازیں یونان کے جزیرے لیبوس میں 284 کیس سامنے آنے کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران ماسک لازمی پہنیں اس کے علاوہ وزیرِ اعظم نے کورونا پابندیوں میں 30 اگست تک توسیع کرنے کا اعلان کردیا۔

Click Here for All Latest News 2020

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *