برطانیہ، نرس پر کھانسنا مریض کو مہنگا پڑ گیا

By | April 8, 2020

 

لیورپول: برطانیہ میں نرس پر کھانسنے والے مریض کو 6 ماہ قید اور 300 پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنادی گئی۔




غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر لیورپول میں نرس پر کھانسنے والے 50 سالہ مریض ڈیوڈ نیوٹن کو 6 ماہ قید اور 300 پاؤنڈ جرمانہ کی سزا سنادی گئی، مریض ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج تھا۔

نرس کی جانب سے کھانسنے اور تھوکنے سے منع کرنے پر مریض نے نرس پر دوبارہ کھانسا تھا، اسپتال انتظامیہ نے پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کو طلب کیا۔

برطانوی پولیس نے مریض کو ایمرجنسی وارڈ سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا تھا، 300 پاؤنڈ جرمانہ نرس کو بطور ہرجانہ ادا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 3 اپریل کو برطانیہ کے علاقے ٹاٹنگھم میں قائم ایک اسپتال میں 45 سالہ مارک پائن نامی مریض نے دانستہ طور پر نرس پر کھانسا اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ کرونا وائرس کا مریض ہے، پولیس نے مریض کو گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات پر سخت کارروائی کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کچھ ملزمان ایسی حرکتیں کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

خیال رہے کہ برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر عوام کے لیے انتباہی پیغام جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عوامی مقامات پر جان بوجھ کر کھانسنے والے شخص کو دو سال قید کی سزا دی جائے گی۔

 

Click Here for All Latest News 2020

 

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *