ٹرمپ پر بغاوت کا الزام

By | April 19, 2020

 

نیویارک: واشنگٹن کے گورنر  نے صدر ٹرمپ کو جھوٹا شخص قرار دیتے ہوئے اُن پر اندرونی بغاوت بھڑکانے کا الزام عائد کردیا۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کے گورنر جے انسلی نے اپنے بیان میں امریکی صدر پر الزام عائد کیا کہ ٹرمپ جھوٹ کا پرچار کررہے ہیں اور ملک میں اندرونی بغاوت بھڑکا رہے ہیں۔

واشنگٹن کے گورنر نے ٹرمپ پر الزام اُس وقت عائد کیا کہ جب امریکی صدر نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ امریکا کی تین ریاستوں کو ڈیموکریٹس سے آزاد کروائیں۔

جے انسلی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا بیان غیر قانونی اور خطرناک عمل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، وہ لاکھوں لوگوں کو کرونا میں مبتلا  کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،ٹرمپ کی غیر ضروری جارحانہ تقریریں اور لوگوں سے ریاستیں آزاد کرانے کا مطالبہ تشدد کو بھی بڑھاوا دے سکتا ہے کیونکہ ہم اس سے پہلے یہ دیکھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اندرونی بغاوت بھڑکانے کے لیے جھوٹ پھیلا رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ  پر ریاست ورجینیا، مشی گن اور منی سوٹا کی آزادی کا نعرہ لگایا تھا جب کہ انہوں نے ساتھ ہی نیو یارک کے گورنر پر بھی شدید تنقید کی تھی۔

Click Here for All Latest News 2020

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *