امریکا میں پولیس کا نہتے سیاہ فام کو گولیاں مارنے کا ایک اور تازہ واقعہ

By | August 25, 2020

 

امریکا میں پولیس کا نہتے سیاہ فام کو گولیاں مارنے کا ایک اور تازہ واقعہ  سامنے آگیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن میں پولیس اہلکار نے سیاہ فام شخص کو قریب سے 7 گولیاں ماریں ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے  کہ پولیس اہلکار نے گاڑی میں بیٹھنے والے سیاہ فام شخص جیکب بلیک کی پہلے ٹی شرٹ پیچھے سے پکڑی اور پھر انتہائی قریب سے اسے 7 گولیاں ماریں۔

واقعے کے بعد وسکونسن میں مشتعل افراد کے پر تشدد مظاہرے شروع ہوگئے ہیں، مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاست میں کرفیونافذ کردیا گیا ہے۔

اسپتال میں زیر علاج جیکب بلیک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

Click Here for All Latest News 2020

 

23 thoughts on “امریکا میں پولیس کا نہتے سیاہ فام کو گولیاں مارنے کا ایک اور تازہ واقعہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *