امریکی فوج کا عراق کے تاجی ائیر بیس سے انخلا مکمل

By | August 25, 2020

 

امریکہ اور اس کی اتحادی افواج نے عراق میں تاجی ایئربیس سے اپنے فوجی واپس بلا لیے ہیں اور اس کا کنٹرول مقامی افواج کو دے دیا۔

امریکہ اور اس کے اتحادی کے تاجی ائیر بیس پر 7 ہزار 500 فوجی تعینات تھے۔ عراقی فوج کے ترجمان کی جانب سے تصدیقی بیان بھی جاری کردیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکی اور اس کی اتحادی فوج نے جس چھاونی کو خالی کیا ہے اس میں آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ کے فوجی تعینات تھے۔

تاجی ائیر بیس کالعدم تنظیم داعش سے نبرد آزما ہونے کیلئے قائم کیا گیا تھا۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران یہ آٹھواں فوجی کیمپ ہے جس کا انتظام عراق کی ملکی فوج نے سنبھالا ہے۔

Click Here for All Latest News 2020

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *