طبی عملے کے لئے سعودی حکومت کا مثالی اقدام

By | June 29, 2020

 

سعودی حکومت

ریاض : سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کے علاج معالجے پر مامور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے مفت انٹرنیٹ، وائی فائی اور رابطے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی مواصلاتی کمپنی ایس ٹی سی نے قرنطینہ میں فرنٹ لائن پر موجود صحت عملے کو مفت انٹرنیٹ اور رابطے کی سہولت فراہم کی ہے، یہ سہولت ’ہیلتھ ہیروز کا شکریہ‘ کے عنوان سے دی گئی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایس ٹی سی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ ’ قرنطینہ میں فرنٹ لائن ہیروز کے لیے مفت انٹرنیٹ اور رابطے کی سہولت فراہم کی ہے، متعدد زبانوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے 8 ارب آگہی پیغام بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔

ایس ٹی سی نے ایک اور بیان میں کہا کہ ’شعبہ صحت کے بہادر ہیروز کے لیے 129 اداروں میں مفت وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
اس سے قبل ایس ٹی سی نے صارفین کے پرانے غیر ادا شدہ بلز میں 50 فیصد رعایت کا ا علان کیا تھا۔ اس کے تحت ایسے صارفین کو جو کسی مجبوری کی وجہ سے بل ادا نہیں کرسکے تھے ان کا 50 فیصد بل معاف کردیا گیا۔

ایس ٹی سی نے بیان میں کہا کہ صارفین کے ساتھ رابطے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ٹیم ایسے صارفین سے جنہوں نے بل ادا نہیں کیے ہیں بات چیت کررہی ہے۔ انہیں پچاس فیصد بل ادا کرنے کی صورت میں پچاس فیصد کی رعایت کی خوشخبرید ی جا رہی ہے۔

ایس ٹی سی کے مطابق صارفین پر پرانے قرضوں سے مراد 2017 اور اس سے پہلے کے جاری کردہ بل ہیں جنہیں صارفین مجبوری کی وجہ سے ادا نہیں کرسکے۔

ایس ٹی سی کا کہن اہے کہ یہ سہولت معاشرے کے مسائل کے حل میں حصہ لینے کی غرض سے دی جارہی ہے۔

 
Click Here for All Latest News 2020

5 thoughts on “طبی عملے کے لئے سعودی حکومت کا مثالی اقدام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *