صدر آئی پی یو کی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

By | August 24, 2020

 

آئی پی یو کی صدر مس جبریلا کووس بیرن نے اپنے وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔

دوران ملاقات جمہوری نظام کو مستحکم بنانے میں پارلیمنٹ کے کردار اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے صدر آئی پی یو اور ان کے وفد کو وزارتِ خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا۔

وزیر خارجہ نے آئی پی یو کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں پارلیمنٹ کی بالادستی کے حوالے سے جبریلا کووس بیرن کی خدمات کو سراہا۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان جمہوریت کے استحکام کیلئے پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان کی پارلیمنٹ اور آئی پی یو کے مابین مستقبل رابطہ رہتا ہے ہم اس باہمی ربط کو مزید مستحکم بنانے کے متمنی ہیں۔

وزیر خارجہ نے صدر آئی پی یو کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی ہندتوا سوچ اور یکطرفہ غیر آئینی اقدامات پورے خطے کے لیے خطرے کا باعث ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے شہری گزشتہ ایک سال سے کرفیو کی صورت میں بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری،  اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں، نہتے کشمیریوں کو ان کا جائز حق، حق خودارادیت دلوانے اور انہیں بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے آئی پی یو اور عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا۔

وزیر خارجہ نے صدر آئی پی یو کو کورونا عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے کے لئے، پاکستان کی طرف سے اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت کیے جانے اقدامات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے سبب ہم، محدود وسائل کے باوجود، کورونا جیسی عالمی وبا پر کافی حد تک قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Click Here for All Latest News 2020

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *