پاکستان مہمان نواز اور خوبصورت ملک ہے، صدر بین الپارلیمانی یونین

By | August 24, 2020

 

صدر بین الپارلیمانی یونین گیبریلا کیووس بیرن کا کہنا ہے کہ  پاکستان کو مہمان نواز کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت ملک کے طور پر جانتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق  بین الپارلیمانی یونین کی صدر محترمہ گیبریلا کیووس بیرن  نے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے ملاقات کی۔

صدر بین الپارلیمانی یونین نے کہا کہ  اس دورے سے پاکستان کی ثقافت اور قدرتی خوبصورتی کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملا ہے۔

اس موقع پر  وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ مختلف سطح پر ممالک کے مابین تعاون سے تعلقات کو فروغ اور ایک دوسرے کے اقدار اور ثقافت کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ  پاکستان میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں عوام تک رسائی اور رائے عامہ ہموار کرنے کے حوالے سے گذشتہ برسوں کے دوران یکسر تبدیلی آئی ہے۔

انہوں نےڈیجیٹل میڈیا کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے کیونکہ معلومات کی تشہیر میں اسے خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

دونوں فریقوں نے پاکستان اور میکسیکو کے مابین اطلاعات اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے ضرورت پر بھی زور دیا۔

Click Here for All Latest News 2020

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *