ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ ویسے تو متعدد ممالک میں نشر کی جا چکی ہے لیکن اس نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں پاکستان میں اس ڈرامے کولوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران فارغ وقت میں وزیر اعظم عمران خان کا پسندیدہ ترکی ڈرامہ ارطغرل دیکھ کر وقت گزار رہی ہے۔
ارطغرل غازی پاکستان میں یوٹیوب پر سب سے زیاد دیکھا جانے والا ڈراما بھی بن چکا ہے۔
پاکستانی مداح سوشل میڈیا پراس ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی بھی آئے دن تعریفیں کرتے رہتے ہیں اور ‘ارطغرل غازی’ کے نام سے کوئی نہ کوئی ٹرینڈ سوشل میڈیا پر سامنے آتا رہتا ہے۔
پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی یہ ڈرامہ نہ دیکھ رہا ہو۔
واضح رہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آخری مقابلہ آج ہوگا۔
فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم نے سابقہ16 رکنی اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔
Click Here for All Latest Sports News 2020 |