اپوزیشن کا ایک ہی ایجنڈا مال بنانا تھا

By | August 24, 2020

 

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  اپوزیشن کا ایک ہی ایجنڈا مال بنانا تھا۔

وفاقی وزیر برائے صنعت حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے  مال بنانے کے لیے ہرادارے کو کمزورکیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا کہ  شہبازشریف کے منہ سے اشرافیہ کا نام سنا تو ہنسی آئی۔ اپوزیشن کی باتوں سے لگتا ہے کہ وہ کسی اورملک میں رہتے تھے۔

شبلی فراز نے کہا کہ  پاکستان کی تباہی کےذمہ دار(ن) لیگ اورپیپلزپارٹی ہیں۔ آئی پی پیزسے مہنگی بجلی کے معاہدے انہوں نے کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے جن مسائل کی بات کی ان کے ذمہ دار وہ خود ہیں۔ عوام نے اپوزیشن کو رد کردیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  جو منصوبے وزیر اعظم عمران خان لے کر آئے ہیں وہ متوسط اور غریب طبقے کے لیے ہیں۔

Click Here for All Latest News 2020

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *