عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی لہر نے یورپ کے کئی ملکوں کو متاثر کیا ہے اوراب اٹلی اور جرمنی کے ساتھ ساتھ فرانس میں کورونا کی نئی لہر نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلا غ کے مطابق فرانس میں مئی کے بعد سے پہلی بار 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 900 کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
اٹلی اور جرمنی میں بھی کیسز میں اضا فہ ہوا ہے ، جبکہ برطانیہ میں 1 ہزار 41 نئے کیسز سامنے آ ئے ہیں ۔
امریکا میں 58لاکھ سے زائد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، بھارت میں تعداد 31 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی وبا گزشتہ برس دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے پھوٹی تھی ، جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا۔
Click Here for All Latest News 2020 |