شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب اور پولیس کا ’جلو‘ کے علاقے میں چھاپہ

By | June 2, 2020

 

لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب اور پولیس نے جلو کے علاقے میں چھاپہ مارا لیکن گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب اور پولیس نے جلو کے علاقے میں چھاپہ مارا، نیب نے ن لیگ کے ایم پی اے سہیل شوکت بٹ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا لیکن گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جلو کے علاقے میں موجودگی کی اطلاع ملی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب اور پولیس کا جلو کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے نیب ٹیم نے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

شہبازشریف کی گرفتاری کی صورت میں نیب ہیڈکوارٹرزمیں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے، نیب ہیڈکوارٹرزمیں حوالات کو ڈس انفیکٹ کردیاگیا تھا اور نیب کےاعلیٰ افسران شہبازشریف سے پوچھ گچھ کیلئے موجود تھے۔

یاد رہے شہباز شریف نے نیب کے سامنے پیش ہونے کے بجائے حسب سابق نمائندے کے ذریعے جواب بھجوا دیا تھا، شہباز شریف کے نمائندہ محمد فیصل نے تفصیلی جواب جمع کروایا، جواب میں کہا گیا انہتر سال عمر ہے اور کینسر کا مریض ہوں، کورونا خدشات کے باعث پیش نہیں ہوسکتا، ویڈیو لنک، اسکائپ کے ذریعے پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے۔نیب حکام نے جواب کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا تھا۔

 
Click Here for All Latest News 2020

34 thoughts on “شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب اور پولیس کا ’جلو‘ کے علاقے میں چھاپہ

  1. SMS

    Very good article! We are linking to this particularly great content on our site. Keep up the great writing.

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *