نیب ایک کالا قانون ہے، شاہد خاقان

By | August 24, 2020

 

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب ایک کالا قانون ہے، منی لانڈرنگ کے قانون میں نیب کو شامل نہ کیا جائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایک غیر منتخب اور کرایے کے وزیر کو بلا کر اس ایوان کی تضحیک کی گئی،  اپوزیشن لیڈر پر الزام عائد کئے گئے ، یہ الفاظ حذف کرنے چاہیئں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب کا اطلاق پورے ملک پر ہوتا ہے مگر یہاں نیب کا اطلاق صرف ایوان میں بیٹھے لوگوں پر ہوتا ہے، نیب ایک کالا قانون ہے، منی لانڈرنگ کے قانون میں نیب کو شامل نہ کیا جائے،   دہرے قوانین نافذ نہ کریں، نیب ایک آمر نے بنائے آپ بہتر نہیں کرنا چاہتے تو آپ کی مرضی، کل اس قانون کی بڑی تکلیف ہوگی آج بڑے خوش ہیں قانون منظور کرکے، نیب قانون کو درست کرنا ہے تو کرلیں نہیں کرنا تو نہ کریں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ دیگر قوانین کو تو نیب کے طابع نہ کریں، اگر یہ کالا قانون منظور ہوا اور کل یہاں سیاستدانوں کے خلاف استعمال ہوگا تو کون ذمہ دار ہوگا

ہمیں یہاں بولنے تو دیں، آج قائد ایوان کی کرسی خالی کیوں ہے؟ غیر منتخب اور کرایے کے مشیر کو بلا کر ایوان کی توہین کی گئی، یہ مشیر کیسے اپوزیشن لیڈر پر الزامات لگا سکتا ہے، اسپیکر صاحب آپ اس ایوان کے کسٹوڈین ہیں، ہم سب کا تحفظ آپ کی زمہ داری ہے۔

Click Here for All Latest News 2020

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *