کراچی، گرفتار اے ایس آئی سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

By | April 22, 2020

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر سے گرفتار کیے جانے والے اے ایس آئی سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے گرفتار اے ایس آئی شہزاد پرویز سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، گرفتار اہلکار پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے کا الزام ہے۔

پولیس چیف نے جے آئی ٹی کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو درخواست لکھ دی، گرفتار اے ایس آئی شہزاد پرویز نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار اہلکار ایم کیو ایم لندن سے وابستہ ہے، انکشافات کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئےکام کرنے والا کراچی پولیس کے اےایس آئی کو گرفتار کیا گیا تھا، کارروائی میں ایس آئی یو پولیس اور اداروں نےحصہ لیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی شہزاد پرویز شارع فیصل تھانے میں تعینات تھا اور ملزم کو محمودصدیقی گروپ کی جانب سےبھاری رقم فراہم کی جاتی تھی جبکہ گرفتار پولیس اہلکار دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے اور ملزم اہلکار ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے، گرفتار اہلکار سے 2 دستی بم بھی برآمد ہوئے۔

 
 
Click Here for All Latest News 2020

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *