سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر وفاقی حکومت کا اہم اقدام –

By | June 3, 2020

 

اسلام آباد: وفاقی نے سندھ میں جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو خط لکھ دیا۔

معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاداکبر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں ہزاروں لوگوں کونوکریاں دینےکیلئےجعلی ڈومیسائل جاری کئےگئے۔

خط کے مطابق کوٹے کے تحت یہ نوکریاں سندھ کی شہری آبادی کے لوگوں کیلئےمختص ہیں ان نوکریوں میں خصوصاً کراچی، حیدرآباد،سکھرکےلوگوں کاکوٹہ ہے.

خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ نوٹیفکیشن کےمطابق سرکاری نوکریوں میں40فیصدکوٹہ شہری علاقوں کا ہے جب کہ 60 فیصد کوٹہ اندرون سندھ کے لوگوں کا ہے، حیدرآباد کے ساڑھے5ہزار سےزائدجعلی ڈومیسائل پر نوکریاں دی گئیں، اسی طرح کراچی میں ساڑھے30ہزارسےزائدملازمین سرکاری نوکری کے مستحق نہیں تھے۔

خط میں توجہ دلائی گئی ہے کہ 2006سےسندھ میں غیرقانونی سرگرمیاں اس سلسلےمیں جاری تھیں، سندھ حکومت کی طرف سے برسوں سےقوانین کےبرخلاف کام کیاجا رہا ہے گریڈ1 سے گریڈ 22کےملازمین نےغیر قانونی بھرتیوں سے فائدےاٹھائے، نیب سےدرخواست ہےکہ تمام معاملات پرتحقیقات کرائی جائے۔

 
Click Here for All Latest News 2020

27 thoughts on “سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر وفاقی حکومت کا اہم اقدام –

  1. SMS

    Very good article! We are linking to this particularly great content on our site. Keep up the great writing.

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *