شادی کی پہلی سالگرہ، حسن علی کا اپنی زوجہ کیلئے پیغام

By | August 24, 2020

 

قومی ٹیسٹ کرکٹر حسن علی نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پر اپنی زوجہ کے لیے اہم پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں فاسٹ بالر حسن  علی نے لکھا کہ ’الحمداللہ ، ہماری شادی کی پہلی  سالگرہ کے لیے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ  تمہارے ساتھ گزارا ہر لمحہ انمول ہے،اللہ پاک ہمیشہ اپنی رحمت فرماتا رہے۔

واضح رہے کہ حسن علی نےبھارتی شہری سامعہ آرزو سے دبئی میں شادی کی تھی۔

حسن علی چوتھے پاکستانی  کرکٹر ہیں جنہوں نے بھارتی خاتون سے شادی کی ہے۔

ان سے قبل ایشین بریڈ مین ظہیر عباس، محسن خان اور شعیب ملک بھارتی خواتین سے شادی کرچکے ہیں۔

Click Here for All Latest Sports News 2020

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *