بڑی خوشخبری، پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

By | August 24, 2020

 

او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخواہ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل)  نے ضلع کوھاٹ خیبر پختونخواہ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی کوہاٹ بلاک خیبر پختون خوا میں تیل و گیس کی دریافت کرنے کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل نے توغ بالا کنواں نمبر 01 سے یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 125 بیرل کنڈنسیٹ حاصل کیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ توغ بالا کنواں نمبر 01 کی کامیابی شاندارایکسپلوریشن حکمت عملی کے نتیجہ میں عمل میں آئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تیل و گیس کی اس نئی دریافت سے ملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ بچت آئے گی جبکہ او جی ڈی سی ایل کے تیل و گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

Click Here for All Latest News 2020

 

22 thoughts on “بڑی خوشخبری، پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *