پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 201 تک جا پہنچی –

By | April 22, 2020

 

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 9565 ہوگئی، وائرس سے اب تک 201 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 9565 تک جاپہنچی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 349 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 201 ہوگئی، وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 2073 ہے۔

محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4255، سندھ 3052، کے پی میں 1276 کرونا کے مریض ہیں، بلوچستان میں 465، جی بی 281، اسلام آباد 185، آزاد کشمیر میں 51 مریض ہیں۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 5347 ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ مجموعی طور پر اب تک 1 لاکھ 11 ہزار 806 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کرونا وائرس سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں 74 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،سندھ میں 66،پنجاب میں 49، بلوچستان میں 6 جبکہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین، تین افراد اس وائرس سے جان کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس رواں سال 26 فروری کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سامنے آیا تھا۔

 
Click Here for All Latest News 2020

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *