احتیاط سے کرونا کی مؤثر روک تھام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے،وزیراعظم –

By | June 2, 2020

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتیاط سے کرونا وائرس کی مؤثر روک تھام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر شبلی فراز، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر،معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر،معاون خصوصی صحت ظفر مرزا،ڈاکٹرشہباز گل،وزیر اعظم کےفوکل پرسن ڈاکٹرفیصل اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور وزیر صحت کے پی کے نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔وزیراعظم عمران خان نے کورنا کے خلاف نبرد آزما ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا سے قوم کو محفوظ رکھنے میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر اسٹاف ہمارا اول دستہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم ان مسیحاؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،مسیحا قوم کو اس وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے برسرِ پیکار ہیں،ڈاکٹرز، ہیلتھ کیئر اسٹاف کی ضروریات پوری کرنا اولین ترجیح ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام از خود کرونا سے بچاؤ کے لیے تجویزکردہ حفاظتی اقدامات اختیار کریں،کرونا احتیاط سےصحت کی موجود سہولیات پر بوجھ کم ہوگا،احتیاط سے کرونا کی مؤثر روک تھام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

 
Click Here for All Latest News 2020

10 thoughts on “احتیاط سے کرونا کی مؤثر روک تھام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے،وزیراعظم –

  1. SMS

    Very good article! We are linking to this particularly great content on our site. Keep up the great writing.

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *