محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کے لیے بونس کا اعلان –

By | June 2, 2020

 

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کے لیے بونس کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کے خلاف جنگ میں لڑنے والے محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آگیا۔

محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کو ایک بیسک تنخواہ اضافی دی جائےگی، ہیلتھ رسک الاؤنس کرونا کے علاج پر تعینات اسٹاف کو دیا جائےگا،اسپتالوں اور لیببارٹریز میں کام کرنے والے ہیلتھ کیئر اسٹاف ہیلتھ رسک الاؤنس کے مستحق ہوں گے۔

محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیلتھ رسک الاؤنس کا اطلاق مارچ 2020 سے ہوگا،اسپتالوں کے ایم ایس،سربراہان ہیلتھ کیئر اسٹاف فہرستوں کی تصدیق کریں گے۔ہاؤس جاب آفیسر،پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو بھی ہیلتھ رسک الاؤنس ملے گا۔

اس سے قبل رواں سال اپریل میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا وبا پر قابو پانے تک ڈاکٹر وطبی عملے کو اضافی تنخواہ ملتی رہےگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات میں خوف ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 78 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں

 
Click Here for All Latest News 2020

8 thoughts on “محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کے لیے بونس کا اعلان –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *