باربی کیو پارٹی: دوست کی غفلت کا بھیانک انجام

By | April 11, 2020

 

واشنگٹن: امریکا میں باربی کیو پارٹی کے دوران دوست کی غفلت بڑے سانحے کا سبب بنتے بنتے رہ گئی، بری طرح جھلسنے والا ’چارلس ڈلٹر‘ نامی شہری زندگی اور موت کی جنگ جیت کر مکمل صحت یاب ہوگیا۔




غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خطرناک واقعہ 2018 میں امریکی ریاست ’لوئیسیانہ‘ میں پیش آیا جہاں چارلس اپنے دوستوں کے ہمراہ تکہ پارٹی میں مصروف تھا کہ اس دوران لکڑیوں کو آگ لگانے کے لیے اس نے پٹرول چھڑکا تو بے احتیاطی کے باعث آگ نے اسے لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کے بعد وہ دو ہفتے تک کومے میں رہا، ہوش میں آنے کے بعد چارلس تقریباً سال تک زیرعلاج رہا اور صحت یاب ہونے کے بعد گھر لوٹا، خوش قسمتی سے انہیں نئی زندگی ملی لیکن جسم پر جھلسنے کے داغ تاحال برقرار ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 33 سالہ شخص کی غفلت کے باعث پہلے زوردار دھماکا ہوا جس نے اطراف کی جگہ کو بھی متاثر کیا۔ اس آگ نے چارلس کا جسم اور چہرہ شدید متاثر کیا۔ اپنے ایک بیان میں مذکورہ شہری کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے مجھے بہت درد پہنچایا، مجھے لگا کہ اب میری زندگی اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے۔

واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی بعد ازاں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ چارلس نے اس ناقابل فراموش واقعے کے بعد ہمت نہ ہاری اور دوبارہ اپنی نئی زندگی میں داخل ہوئے۔

Click Here for All Latest News 2020

 

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *