عماد وسیم  کا شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کیلئے محبت بھرا پیغام

By | August 24, 2020

 

قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر عماد وسیم نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کیلئے ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس پر اہلیہ کے ساتھ شادی کے موقع  پر لی گئیں تصویریں شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔

انسٹاگرام پر اہلیہ کیلئے ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے ثانیہ اشفاق کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہم اسے ایسے نہیں منا سکے جیسا ہم چاہتے تھے لیکن  میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہم جلد ہی اپنی اس خوشی کو ساتھ منائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال آج کے دن عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

Click Here for All Latest Sports News 2020

 

17 thoughts on “عماد وسیم  کا شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کیلئے محبت بھرا پیغام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *