آٹا، چینی بحران سے تعلق نہیں، خسرو بختیار کی وزیراعظم کو وضاحت

By | April 6, 2020

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے وزیراعظم کو خط لکھ کر واضح کیا ہے کہ آٹا اور گندم بحران سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

آٹا اور چینی بحران سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر خسرو بختیار نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر وضاحت پیش کی ہے۔

خط کے متن میں خسرو بختیار نے کہا کہ آٹا اور گندم کمیٹی کی رپورٹ کے بعد میرا نام غلط لیا جا رہاہے،اس بحران سےمیرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

خط میں وزیراعظم سے خسرو بختیار نے درخواست کی ہے کہ وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کاقلمدان واپس لیا جائے۔

آٹا اور چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کے بعد وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کرتے ہوئے متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کیے ہیں جن میں خسرو بختیار بھی شامل ہیں۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل کر کے اکنامک افیئر کی وزارت سونپ دی گئی ہے جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی کا وزیراعظم نے استعفیٰ منظور کر لیا ہے اور ان کی جگہ ایم کیوایم کے امین الحق کو ٹیلی کمیونی کیشن کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *