
دبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانہ نے لاک ڈاؤن کی مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کے لیے احسن اقدام کرتے ہوئے ضرورت مندوں کو راشن دینے کا اعلان کیا ہے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں اگلے دو ہفتوں کے لیے شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم پاکستانی قونصل خانہ اپنی ریلیف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس حوالے سے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قونصل خانہ نے کہا ہے کہ حکومت دبئی کے 24 گھنٹے کی جراثیم کش مہم اور نقل و حرکت پر اگلے دو ہفتے تک پابندی کے باعث،دبئی و شمالی امارات میں مقیم ضرورتمند پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ راشن کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروائیں۔
حکومت دبئ کے 24 گھنٹے کی جراثیم کش مہم اور نقل و حرکت پر اگلے دو ہفتے تک پابندی کے باعث،دبئ و شمالی امارات میں مقیم ضرورتمند پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ راشن کے لئے اس لنک پر رجسٹریشن کریں۔ پاکستان قونسلیٹ دبي آپ سے رابطہ کریگی۔https://t.co/UdYs3Ef2mX
— Consulate General of Pakistan, Dubai (@ParepDubai) April 6, 2020
اس ضمن میں قونصل خانہ نے رجسٹریشن لنک جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست کنندہ سے قونصلیٹ کا عملہ رابطہ کرے گا۔
خیال رہے کہ دبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانہ ان پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا جمع کر رہا ہے جو وطن واپسی کے خواہشمند ہیں اور ان کے لیے خصوصی پروازوں کی تیاری کی جاری ہے۔
اس سلسلے میں قونصل خانہ نے رابطہ نمبر اور کوائف جمع کرانے کے لیے لنک شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پاکستانی وطن واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں وہ پرفارمہ میں اپنے کوائف لکھ کر جمع کروا دیں۔
The Consulate General of Pakistan, is collecting data of people who want to travel to Pakistan if any special flights are arranged from UAE.
All concerned are requested to fill the Proforma –In Urduhttps://t.co/cVPmiCnmK0
— Consulate General of Pakistan, Dubai (@ParepDubai) April 3, 2020
دبئی میں قونصل جنرل آف پاکستان احمد امجد علی کے مطابق اتوار تک پاکستان جانے کے خواہشمندوں کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ چکی ہے، اب تک 20 ہزار لوگ آئن لائن رجسٹریشن کرواچکےہیں۔