امریکا، برنی سینڈرز صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار

By | April 9, 2020

 

واشنگٹن: امریکا کے سینئر سیاست دان سینیٹر برنی سینڈرز نے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ دستبردار ہوتے ہوئے انتخابی مہم ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برنی سینڈرز نے اپنے حامیوں سے آن لائن خطاب سے قبل اپنی مہم کے ارکان کو کانفرنس کال کے ذریعے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار ہونے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق 78 سالہ برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ ہم نے نظریاتی جنگ جیت لی ہے، ہم امریکی شہریوں میں سماجی، معاشی، نسلی اور ماحولیاتی انصاف جیسے معاملات سے متعلق شعور بیدار کرنے میں کامیاب رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا، اس کا فیصلہ میں نے اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ مل کر پورے غور و فکر کے بعد کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں 3 نومبر 2020 میں صدارتی انتخاب شیڈول ہیں جس میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے برنی سینڈرز اور سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن میں سخت مقابلہ تھا۔

برنی سینڈرز کی دستبرداری کے فیصلے کے بعد جوبائیڈن کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

دوسری جانب برنی سینڈرز کی دستبرداری کو ترقی پسند امریکیوں کے لیے دھچکا سمجھا جارہا ہے جنہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران ملک میں معاشی مساوات، صحت کے مسائل اور ماحولیاتی مسائل پر بھرپور آواز اٹھائی ہے۔

Click Here for All Latest News 2020

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *